Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں مصنوعی ذہانت کا فروغ: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی امریکی قونصل جنرل سے اہم ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے یو ایس قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ، زراعت، صحت، تعلیم، ماحولیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے کے تمام شعبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے میں مصنوعی ذہانت کا باقاعدہ محکمہ بھی قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ کلائمیٹ، زراعت اور سیف سٹیز جیسے اہم شعبوں کو بھی AI ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ کی متحرک ٹیم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
    مریم اورنگزیب نے امریکی قونصل جنرل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہائی اسپیڈ ٹرین اور 5 ہزار الیکٹرک بسوں کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ صوبے کے 8 بڑے روٹس پر یہ جدید بسیں اور ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، جس کے بعد اسلام آباد سے لاہور کا سفر محض 2 گھنٹے 15 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں پاکستان کی پہلی "کلائمیٹ آبزرویٹری” بھی قائم کی جا رہی ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/maryam-aurangzeb.mp4

    زراعت کے شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فوڈ اور زراعت کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق "پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی” (پیفڈا) قائم کی ہے۔ ملاقات میں زراعت، اریگیشن، فارمنگ، لائیو سٹاک ویلیو چین اور تعلیم کے شعبوں میں امریکی تجربات سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
    لاہور کے ثقافتی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور میں کھیلوں اور تفریحی شعبے میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی قونصل جنرل کو بسنت کے تہوار پر اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور آنے کی خصوصی دعوت دی تاکہ وہ شہر کی شاندار ثقافتی اور روایتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل نے مریم اورنگزیب کی ساس کی طبیعت کے بارے میں بھی دریافت کیا، جبکہ سینئر وزیر نے قونصل جنرل کی آمد اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    Related Posts

    کلاک ٹاور پر 12 ربیع الاول کے سلسلے میں بڑا آپریشن،تجاوزات کا خاتمہ

    شاندار تعلیمی نتائج پر گورنمنٹ ملت گریجویٹ کالج ملتان بیسٹ کالج قرار

    خلیجی ممالک سے 6 ماہ کے دوران 22 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

    مقبول خبریں

    پنجاب میں مصنوعی ذہانت کا فروغ: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی امریکی قونصل جنرل سے اہم ملاقات

    خلیجی ممالک سے 6 ماہ کے دوران 22 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

    علی پورچٹھہ صفائی ستھرائی کا نظام ابترستھرا پنجاب پروگرام پر سوالات اٹھنے لگے

    فہرستیں تیار ہونا شروع،بدعنوان بیورو کریٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی

    ن لیگ قیادت نے نئے صوبوں کے حساس ایشو پر بیانات دینے سے روک دیا

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.