Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    قیمت 2 ہزار ڈالر (5 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کے باوجود اہم فیچرز شامل نہیں، بلومبرگ کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

     

    کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’ایپل‘ تاریخ کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں اتارنے کے لیے بالکل تیار ہے، جسے ٹیکنالوجی کے حلقوں میں ’آئی فون الٹرا‘ بھی کہا جا رہا ہے۔ تاہم، لانچ سے قبل ہی اس فون سے جڑی کچھ ایسی حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے صارفین کو سوچ میں ڈال دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایپل کے اس پہلے فولڈ ایبل فون میں موجودہ فلیگ شپ آئی فونز کے دو انتہائی اہم اور پسندیدہ فیچرز شامل نہیں ہوں گے۔
    معتبر جریدے ’بلومبرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، ایپل کا یہ انقلابی اسمارٹ فون ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں (متوقع طور پر 9 ستمبر کو) باضابطہ طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 2,000 امریکی ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 5 لاکھ 55 ہزار روپے بنتی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ٹیکسز اور دیگر کسٹمز ڈیوٹی کے بعد یہ اس سے بھی کہیں زیادہ مہنگا پڑے گا۔

    کون سے دو بڑے فیچرز غائب ہوں گے؟
    اتنے مہینے اور مہنگے ترین فون میں جن دو بڑی چیزوں کو ڈراپ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ان میں فیس آئی ڈی (Face ID) اور ٹیلی فوٹو کیمرہ لینس سرفہرست ہیں:
    فیس آئی ڈی کی جگہ ٹچ آئی ڈی: ایپل طویل عرصے سے چہرے کی شناخت (فیس آئی ڈی) کو اپنی شناخت بنا چکا ہے، لیکن فولڈ ایبل آئی فون کے پتلے ڈیزائن میں جگہ کی تنگی کے باعث کمپنی اس میں فنگر پرنٹ سینسر یعنی ’ٹچ آئی ڈی‘ کو واپس لا سکتی ہے۔
    ٹیلی فوٹو کیمرے کی عدم موجودگی: دور کی اشیاء کی زوم تصاویر اور شاندار پورٹریٹ کے لیے استعمال ہونے والا ٹیلی فوٹو لینس اس فولڈ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں موجود نہیں ہوگا، جو فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہو سکتا ہے۔
    دوسری جانب فون کا فولڈ ہونے والا جدید ڈیزائن، انتہائی مضبوط قبضہ (Hinge) اور کھلنے والی بڑی اسکرین اسے عام آئی فونز سے بالکل ممتاز کرتی ہے۔ باہر کی اسکرین عام فون کی طرح کام کرے گی جبکہ اندرونی بڑی اسکرین صارفین کو ملٹی ٹاسکنگ، گیمنگ اور ویڈیوز کا سحر انگیز تجربہ دے گی۔
    اگرچہ سام سنگ اور گوگل پہلے ہی فولڈ ایبل مارکیٹ میں اپنے قدم جما چکے ہیں، لیکن ایپل کی اس شعبے میں دیر سے سہی مگر دھماکے دار انٹری اس مارکیٹ کا رخ بدل سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ فون محدود مارکیٹس میں پیش کیا جائے گا، لیکن ٹیک کی دنیا کی نظریں اب 9 ستمبر کے اس تاریخی ایونٹ پر ٹکی ہیں جہاں ایپل اپنے مستقبل کے اس سب سے مہنگے شاہکار سے پردہ اٹھائے گا۔

    Related Posts

    NCCIA کی کارروائی،غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا درندہ گرفتار

    چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

    میررضاہلاکت کیس، ”جوڈیشل کمیشن نہیں جے آئی ٹی“ اہل خانہ کی عدالت میں درخواست

    مقبول خبریں

    ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

    چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

    میررضاہلاکت کیس، ”جوڈیشل کمیشن نہیں جے آئی ٹی“ اہل خانہ کی عدالت میں درخواست

    چینی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

    کچرا ڈمپنگ سائٹ پر خوفناک حادثہ، 30 افراد جاں بحق

    بلاگ

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.