سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سی ایس ایس کرکے بیورو کریٹس بننے والوں کی فہرستیں تیار ہونا شروع ہو گئی ہیں ان بیورو کریٹس میں سے بدعنوان بیورو کریٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔بتایا گیا ہے سی ایس ایس کرکے بیورو کریٹس بن کر پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس،پولیس سروس آف پاکستان،پاکستان کسٹم سروس،پاکستان انکم ٹیکس سروس،پاکستان فارن سروس،پاکستان ریلوے سروس اور دیگر سورسز کے محکموں میں تعینات تمام بیورو کریٹس کی فہرستیں تیار ہو رہی ہیں۔جو بیورو کریٹس بدعنوانیوں اور رشوت خوری میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی اور ان کو کھڈے لائن لگایا جائے گا بلکہ محکمانہ کارروائی میں اگر مذکورہ بیورو کریٹس گناہگار پائے گئے تو ان کو ملازمت سے بھی فارغ کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ کھڈے لائن لگائے جانے والے بیورو کریٹس کی جگہ ایماندار،نیک اور صاف ستھرے بیورو کریٹس تعینات کئے جائیں گے۔

