مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
ہالا میں جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل، مرکزی صدر حاجی یامین مغل، عشرت مغل، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری محمد علی مغل، مغل اتحاد کے سرپرست احمد مغل، ہالا کے صدر ریحان مغل اور سینئر نائب صدر ارشاد مغل کی قیادت میں جشنِ آزادی ریلی نکالی گئی۔
ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ہالا پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان سے محبت و قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ریلی کے بعد مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے زم زم شادی ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے ارشاد مغل، احمد مغل، ریحان مغل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے، جس کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ نوجوان نسل کو پاکستان کی تاریخ، تحریکِ آزادی اور قومی اقدار سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔






