Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     تحریر: راجہ نورالہی عاطف

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    پاکستان کی سیاسی، فکری اور ادبی تاریخ میں کچھ نام ایسے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ماند نہیں پڑتے بلکہ ہر نئی نسل کے سامنے سوال بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔ کامریڈ حسن ناصر شہید اور کامریڈ نذیر عباسی شہید بھی انہی ناموں میں شامل ہیں، جنہیں ان کے نظریات، جدوجہد، مزاحمت اور قربانی کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریبات محض ماضی کو یاد کرنے کا عمل نہیں بلکہ اپنے عہد کے فکری اور سماجی سوالات پر غور کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہیں۔
    اسی احساس کے ساتھ انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام حسن ناصر شہید اور نذیر عباسی شہید کی یاد میں ایک خصوصی سیمینار اور انقلابی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا ماحول ادب، فکر، مزاحمت، فن اور انسانی حقوق کے جذبات سے معمور تھا۔ سیمینار کے مذاکرے کا عنوان ’’سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے‘‘ تھا۔ سیمینار کی صدارت کامریڈ تنویر احمد خان نے کی، جبکہ امیر حمزہ ورک، ڈاکٹر خالد رانا، ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری، کامریڈ عرفان اور رضا نعیم نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
    حسن ناصر اور نذیر عباسی کی جدوجہد کا تذکرہ دراصل پاکستان میں سیاسی شعور، مزدور حقوق، سماجی انصاف اور مزاحمتی فکر کی تاریخ کے ایک اہم باب کا تذکرہ ہے۔ تقریب کے مقررین نے ان شخصیات کی سیاسی و سماجی خدمات، ان کی قربانیوں اور اپنے نظریات سے وابستگی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    اس تقریب کا ایک خوبصورت پہلو یہ تھا کہ ادب اور مزاحمت ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ نظر آئے۔ انقلابی مشاعرے کا عنوان ’’اگن والے اگ پیندے نیں، سینہ پاڑ کے پتھراں دا‘‘ تھا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر بابا نجمی نے کی، جبکہ ممتاز راشد لہوری، زاہد ہما شاہ، پروین سجل، شوکت علی ناز، ڈاکٹر پونم نورین گوندل، کامریڈ عرفان علی، رقیہ اکبر چوہدری اور خادم علی انجم نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
    شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے معاشرتی ناانصافی، محرومی، انسانی وقار، آزادی اور مزاحمت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ مشاعرے میں مشتاق قمر، نواب قصوری، مبینہ عصیم، میاں حنیف طاہر، ثمینہ خان، ملک ارشاد اکرام، حشمت احمد، فراز گل اور شہزاد اکمل جفاکش سمیت دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
    تقریب کی نظامت جاوید آفتاب نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دی۔ ان کی نظامت نے سیمینار اور مشاعرے کے مختلف حصوں کو ایک مربوط فکری تسلسل عطا کیا۔
    تقریب میں فنِ رقص کا ایک منفرد اور یادگار مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا۔ اسلام آباد سے تشریف لانے والے معروف کلاسیکل رقاص، کوریوگرافر، انسانی حقوق کے کارکن اور خوشحال خان خٹک کی بارہویں پشت سے تعلق رکھنے والے نائب زادہ اسفند یار خٹک نے فیض احمد فیض کی شہرۂ آفاق نظم ’’ہم دیکھیں گے‘‘ پر شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ان کے فن نے محفل میں ایک نئی روح پھونک دی اور حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔
    موسیقی کے میدان میں بھی تقریب یادگار رہی۔ سلمیٰ ا خان اور ثمینہ خان نے انقلابی گائیکی کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا۔ ان کی آواز میں موجود جذبہ اور احساس محفل کے مجموعی فکری اور مزاحمتی رنگ میں گھل گیا۔
    تقریب کا سب سے پُراثر اور جذباتی لمحہ اس وقت آیا جب کامریڈ حسن ناصر شہید اور کامریڈ نذیر عباسی شہید کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس خاموشی میں بہت سے الفاظ پوشیدہ تھے؛ قربانی کی یاد، جدوجہد کا اعتراف اور تاریخ کے ان کرداروں کو یاد رکھنے کا عزم بھی۔
    یہ تقریب اس اعتبار سے بھی اہم تھی کہ اس میں سیاست، ادب، شاعری، موسیقی، رقص اور انسانی حقوق کی جدوجہد ایک ہی پلیٹ فارم پر دکھائی دی۔ درحقیقت زندہ معاشرے صرف اپنے ماضی کے واقعات کو یاد نہیں رکھتے بلکہ ان واقعات سے سوالات اخذ کرتے اور نئی نسل کو سوچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
    تقریب کے منتظمین میں کامریڈ تنویر احمد خان، سید سجاد بخاری، جاوید آفتاب، ضماد گریوال، رضا نعیم، مبینہ عصیم اور نبیلہ اکبر شامل تھے، جنہوں نے اس فکری و ادبی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
    حسن ناصر اور نذیر عباسی کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ محفل اس بات کی علامت بھی تھی کہ خیالات کو دبایا جا سکتا ہے، آوازوں کو خاموش کیا جا سکتا ہے، مگر تاریخ کے صفحات پر ثبت ہونے والے سوالات کو ہمیشہ کے لیے مٹایا نہیں جا سکتا۔
    ادب کا کام صرف پھولوں کی خوشبو بیان کرنا نہیں، کبھی کبھی اسے پتھروں کے سینے میں چھپی چنگاری بھی تلاش کرنا پڑتی ہے۔ شاعری صرف حسن و جمال کا بیان نہیں بلکہ مظلوم کے احساس، محروم کی آواز اور معاشرے کے ضمیر کی ترجمان بھی بن سکتی ہے۔
    حسن ناصر اور نذیر عباسی کی یاد میں سجنے والی یہ محفل اسی فکری روایت کی ایک کڑی تھی؛ ایک ایسی روایت جس میں قلم سوال اٹھاتا ہے، شاعر آواز بنتا ہے، فنکار جذبہ بیدار کرتا ہے اور تاریخ اپنے کرداروں کو یاد رکھتی ہے۔
    شاید اسی لیے ایسے اجتماعات کی ضرورت آج بھی باقی ہے، تاکہ نئی نسل جان سکے کہ تاریخ صرف حکمرانوں کے فیصلوں سے نہیں بنتی بلکہ ان لوگوں کی قربانیوں سے بھی تشکیل پاتی ہے جو اپنے نظریے، اپنے خواب اور اپنے اصولوں کے لیے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

    Related Posts

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    مقبول خبریں

    پنجاب میں مصنوعی ذہانت کا فروغ: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی امریکی قونصل جنرل سے اہم ملاقات

    خلیجی ممالک سے 6 ماہ کے دوران 22 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

    علی پورچٹھہ صفائی ستھرائی کا نظام ابترستھرا پنجاب پروگرام پر سوالات اٹھنے لگے

    فہرستیں تیار ہونا شروع،بدعنوان بیورو کریٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی

    ن لیگ قیادت نے نئے صوبوں کے حساس ایشو پر بیانات دینے سے روک دیا

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.