ملتان ( ملک جابر عباس سے)
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شاندار تعلیمی نتائج اور بہترین انتظامی کارکردگی پر گورنمنٹ ملت گریجویٹ کالج ملتان کو بیسٹ کالج قرار دیا گیا، جبکہ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مخدوم ابوالحسن ہاشمی کو ملتان ڈویژن کے بیسٹ پرنسپل کا اعزاز حاصل ہوا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر ڈاکٹر مخدوم ابوالحسن ہاشمی کو اپنے دستِ مبارک سے قائداعظم ایوارڈ گولڈ میڈل سے نوازا۔
پروفیسر ڈاکٹر مخدوم ابوالحسن ہاشمی نے بہترین انتظامی صلاحیتوں اور فرائضِ منصبی احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے کالج کے تعلیمی معیار اور نتائج میں نمایاں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گورنمنٹ ملت گریجویٹ کالج ملتان کو بیسٹ کالج اور اس کے پرنسپل کو بیسٹ پرنسپل کا اعزاز ملتان کے تعلیمی حلقوں کے لیے ایک نمایاں کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

