سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پولیس نے آنکھوں سے نابینا منشیات فروش سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ بڈیانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوتے ہوئے علاقہ کھرپا میں مخبر کی اطلاع پر آنکھوں سے نابینا منشیات فروش محمد سلیم بھٹہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ 1400 گرام منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

