بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
بولان میں گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد دربی تا سراج آباد کے درمیان قلم دین ہوٹل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ ا ین -65 آمدورفت کے لیے بند ہوگئی۔شاہراہ بند ہونے سے مسافر گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرکوں کی آمدورفت متاثر ہے جبکہ سڑک پر پھنسے مسافروں، بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید گرمی اور حبس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔مسافروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمشنر سبی ڈویژن سے فوری مداخلت کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


