پنڈی گھیب:محمدقاسم سے
کے علاقے کھڑپہ میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب تقریب کے دوران ہونے والی اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکا جاں بحق اور 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق، کھڑپہ میں اسماعیل نامی شخص کی شادی کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ اس دوران چند افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 16 سالہ محمد دانیال سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ 22 سالہ قیصر علی کی گردن پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

