سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)
راجپوت برادری اتحاد (رجسٹرڈ) کی ذیلی تنظیم "روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن” کے دفتر میں نائب صدر دوئم محمد عمران راجپوت کے بڑے بھائی الحاج محمد شوکت راجپوت اور ان کے صاحبزادے محمد عدنان راجپوت نے خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے ان کا استقبال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور مستحق افراد کی مدد کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات کے دوران الحاج محمد شوکت راجپوت اور محمد عدنان راجپوت نے روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی مزید ترقی، کامیابی اور فلاحی مشن کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔اس موقع پر مہمانوں نے ایسوسی ایشن کے فلاحی مقاصد کی تکمیل اور مستحق، ضرورت مند اور بے سہارا افراد کی مدد کے لیے مالی تعاون کرتے ہوئے فنڈز بھی جمع کروائے۔ ان کے اس اقدام کو فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کی روشن مثال قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد، مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف فلاحی سرگرمیوں کو تقویت ملتی ہے بلکہ معاشرے میں خدمتِ خلق اور سماجی ذمہ داری کے احساس کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔آخر میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے الحاج محمد شوکت راجپوت اور محمد عدنان راجپوت کی آمد، نیک تمناؤں، دعاؤں اور مالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور ضرورت مند افراد کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

