ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف ترین کمپنی ایپل (Apple) اپنے روایتی موقف میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس اقدام کو ایپل کے لیپ ٹاپ کی تاریخ میں ایک اہم ترین موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔نئے میک بُک میں جدید ترین OLED سکرین کا استعمال کیے جانے کا امکان ہے، جو شاندار رنگ اور بہترین ویژول کوالٹی فراہم کرے گی۔ماضی کے برعکس اب ایپل اپنے لیپ ٹاپس میں بھی ٹچ ان پٹ کی سہولت شامل کرنے جا رہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ مل سکے۔یہ ڈیوائس روایتی میک بُک کی طاقت اور ٹچ اسکرین کی سہولت کا بہترین امتزاج ہوگی، جس سے ورک فلو مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق، یہ تبدیلی لیپ ٹاپ مارکیٹ میں ایک نیا رجحان پیدا کرے گی اور صارفین کی توقعات پر پورا اترے گی۔

