Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

      مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے دنیا بدل دی: مہنگے میزائلوں کا دور ختم؟ فرانس کا ڈرونز کو کچلنے کے لیے نیا ‘سستا اور قاتل’ ہتھیار تیار!

      بیجنگ آٹو شو 2026:چیری نے 1500 کلومیٹر رینج والی طاقتور ‘Tiggo X’ لانچ کردی، بی وائی ڈی کے لیے خطرے کی گھنٹی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قزاقوں کے رحم و کرم پر 11 پاکستانی زندگیاں: حکومت کی ’ خاموشی‘ پر ماہرہ خان اور طلحہ انجم پھٹ پڑے!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی/ موگادیشو: صومالیہ کے ساحل کے قریب سمندری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پاکستانی ملاحوں کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ 21 اپریل کو خلیجِ عدن میں ہائی جیک ہونے والے بحری جہاز "اونر 25” (Owner 25) کے 11 پاکستانی عملے کے ارکان اب تک یرغمال ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے کسی ٹھوس پیش رفت کی کمی پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اس واقعے کی ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس سنگین واقعے کو میڈیا پر رپورٹ کیوں نہیں کیا جا رہا اور ان کی واپسی کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟۔

    معروف ریپر طلحہ انجم نے حکومتی بے حسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں کے قبضے میں موجود ایک ملاح ان کے لیے بھائیوں جیسا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکام جاگیں اور پاکستانی شہریوں کو بحفاظت گھر واپس لائیں۔

    اداکارہ سبینہ فاروق نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ایسی بحرانی صورتحال میں لوگ انصاف کے لیے کس کے پاس جائیں؟۔

    اغوا ہونے والے عملے میں انڈونیشیائی کپتان کے علاوہ 11 پاکستانی ملاح شامل ہیں جنہیں تاوان کے لیے یرغمال بنایا گیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارتِ خارجہ صومالی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔پاکستان نیوی، وزارتِ بحری امور اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ملاحوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پیر کے روز یرغمالیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔گورنر کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں کے قبضے میں موجود پاکستانیوں سے رابطہ بحال ہے اور تمام سطحوں پر بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

    متاثرہ خاندانوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے صرف کاغذوں تک محدود ہیں۔ قزاقوں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ اور ملاحوں پر تشدد کے خدشات نے اہلخانہ کی نیندیں اڑا دی ہیں، مگر تاحال حکومت کی جانب سے کسی ’کمانڈو آپریشن‘ یا حتمی مذاکراتی کامیابی کی خبر سامنے نہیں آئی۔

     

     

    Related Posts

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

    ”پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ“،تیل کا ہفتہ وار بل 80 کروڑ ڈالر ہوگیا، وزیراعظم

    مقبول خبریں

    قزاقوں کے رحم و کرم پر 11 پاکستانی زندگیاں: حکومت کی ’ خاموشی‘ پر ماہرہ خان اور طلحہ انجم پھٹ پڑے!

    ”پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ“،تیل کا ہفتہ وار بل 80 کروڑ ڈالر ہوگیا، وزیراعظم

    ووٹ میں کوئی بھی تبدیلی عوامی خواہشات پر شب خون ، سپریم کورٹ نے خوشحال خان کاکڑ کو فاتح قراردیدیا

    ”اپنا گھر اسکیم “ قرضہ کتنے عرصے میں ملے گا؟ قسط کتنی دینا ہوگی؟ جانئیے

    رئیل اسٹیٹ سیکٹر کنگ ریاض ملک اور بیٹے کے ریڈوارنٹ جاری

    بلاگ

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    عالمی طوفان اٹھ رہا ہے — پاکستان کا اگلا قدم کیا ہو؟

    سولر لائسنسنگ کا خاتمہ: عوامی ریلیف یا محض ایک سیاسی یوٹرن؟

    منشیات کیسز کھیل بے نقاب، جیلوں کی خاموشی، ریکارڈ میں ردوبدل سے بریت تک، افسران کی ACR ماتحت کیوں لکھیں،ایس پی کی ایس ایچ او کی للکار،وجہ جان کر افسر خاموش

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.