Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "فراڈ کا ابوجی کو نہ بتانا ورنہ وہ مرجائیں گے، لائبہ کے آخری الفاظ”، دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: ’میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بارے میں میرے والد صاحب کو نہ بتانا ورنہ وہ مر جائیں گے‘یہ الفاظ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی 24 سالہ لائبہ کے ہیں جو انھوں نے مبینہ طور پر خود کشی کرنے سے پہلے اپنے بہنوئی زید بن افضال کو فون کرکے کہے تھے۔
    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں واقع ہفتہ وار بازار میں درخت سے لٹکی ہوئی ایک لاش ملی تھی جس نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔
    صوبہ پنجاب کے وسطی شہر سرگودھا کی رہائشی لائبہ اسلام آباد میں انٹرنینشل اسلامی یونیورسٹی سے بیچلر آف سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
    لائبہ کے بہنوئی زید بن افضال نے بی بی سی کو بتایا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے لائبہ کو سکالر شپ پر سعودی عرب بھیجنے کی آفر کی تھی۔
    زید بن افضال نے کہا کہ ’بی ایس کرنے کے بعد لائبہ آن لائن کام کرتی تھی کہ اسی دوران اس کا رابطہ نعمان نامی شخص سے ہوا جس نے لائبہ کو یہ کہہ کر اپنا تعارف کروایا کہ وہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں ملازم ہے اور وہ پارٹ ٹائم ویزہ کنسلٹینسی کا کام کرتا ہے۔‘
    انھوں نے کہا کہ لائبہ نے نعمان کو جب انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے اعلی تعیلم کے لیے سعودی عرب بھیجنے کی آفر کے بارے میں بتایا تو نعمان نے کہا کہ وہ اس کو امریکی کسی یونیورسٹی میں داخلہ دلوا سکتا ہے جس کے لیے زید کے بقول نعمان نے72 لاکھ روپے مانگے تھے۔
    انھوں نے کہا کہ ’لائبہ کے والد کی جی ٹین مرکز میں دودھ دہی کی دوکان ہے اور دوکان کے اوپر کی فلیٹ ہے جس میں وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔‘ چونکہ ’لائبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر جانے کا شوق تھا اور اس نے اپنی اس خواہش کا اظہار اپنے والد سے کیا جنہوں نے بچی کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئےاپنا وہ پلاٹ بھی بینچ دیا جو اس نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے خریدا تھا۔‘
    پہلے مرحلے میں لائبہ کے والد نے نعمان کو دس لاکھ روپے دیے اور پھر اس طرح کاغدات کی تیاری اور فیس کی مد میں پچاس لاکھ روپے لے لیے۔انھوں نے کہا کہ نعمان لائبہ کے والد سے کیش کی صورت میں پیسے لیتا تھا اور اس نے لڑکی کے والد کو بتایا تھا کہ ان کی فرم میں کچھ لڑکیاں امریکہ میں رہ کر کام کرتی ہیں اور وہی لائبہ کو سپانسر کریں گی۔زید بن افضال کا کہنا تھا کہ ’اس عرصے کے دوران نعمان نے امریکی یونیورسٹی کے کچھ کاغدات بھی لائبہ کو بھیجے۔‘
    انھوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملزم نعمان نے لائبہ کو بتایا کہ ان کے ویزے کی تاریخ آگئی ہے تو وہ انٹرویو کی تیاری کرے۔انھوں نے کہا کہ ’اسی طرح تین چار مرتبہ جب امریکی ویزے کی تاریخ قریب آتی تو ایک رات پہلے وہ فون کرکے بتاتا کہ ویزے کی اپوائنٹمنٹ کینسل ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ملزم باقی ماندہ 22 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کرتا رہا۔انھوں نے کہا کہ جب لائبہ کو بھیجے گئے کاغدات کی چھان بین کراوئی گئی تو وہ جعلی نکلے جس سے لائبہ سخت دلبرداشتہ تھی۔انھوں نے کہا کہ لائبہ کے والدین نے اسے تسلی دی کہ وہ پریشان نہ ہو سب ٹھیک ہو جائے گا۔
    زید بن افضال کا کہنا تھا کہ ملزم نے لائبہ کو فون کرکے بتایا تھا کہ اس کے انٹرویو کی اگلی تاریخ بارہ اکتوبر کو مقرر ہوگئی ہے لیکن اس سے پہلے وہ باقی ماندہ رقم ادا کرے جبکہ اس سے پہلے لڑکی کو حقیقت کا علم ہو چکا تھا جس سے وہ بڑی دلبرداشتہ تھی۔انھوں نے کہا کہ ’نو اکتوبر کو لائبہ اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے نکلی تو اس کے گھر والوں کو کچھ شک کا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ لائبہ اپنا موبائل ساتھ لے گئی تھی۔‘
    زید بن افضال کے مطابق لائبہ نے انھیں فون کیا اور کہا کہ ’میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بارے میں میرے والد کو نہ بتائیں ورنہ وہ مر جائیں گے‘ انھوں نے کہا کہ لائبہ نے اپنے گھر والوں کو نعمان کے آخری فون کے بارے میں نہیں بتایا تھا کہ وہ مذید بائیس لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
    زید بن افضال کا کہنا تھا کہ کچھ دیر کے بعد لائبہ کا موبائیل ایسی جگہ پر مل رہا تھا جہاں پر موبائیل کے سگنل نہیں آرہے تھے۔ جس پر انھیں تشویش ہوئی۔
    انھوں نے کہا کہ لائبہ کا لیپ ٹاپ گھر میں ہی موجود تھا جس میں وہ اپنی بڑی بہن یعنی زید کی بیوی کے ساتھ آن لائن تھیں۔ انھوں نے کہا کہ وہاں سے اس کی لوکیشن معلوم کی گئی تو وہ جی ٹین میں واقع ہفتہ وار بازار کی ظاہر ہو رہی تھیں۔
    انھوں نے کہا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو لائبہ کی لاش ایک درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جنھوں نے لاش کو درخت سے اتار کر ہسپتال منتقل کیا۔
    ایس ایس پی اپریشن علی رضا نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس اس واقعہ سے متعلق تمام حقائق جاننے کی کوشش کررہی ہے اور اس ضمن میں اس واقعہ سے متعلق مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
    انھوں نے کہا کہ لائبہ کے ورثا نے ابھی تک متلقہ تھانے میں درخواست نہیں دی تاہم وہ جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔
    مقامی پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لائبہ کی تدفین کر دی گئی ہے۔

    Related Posts

    "کوکین کوئین”انمول پنکی کیس میں اہم پیشرفت،

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز: اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب

    شہریوں کے حساس ترین نادرا ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت کا معمہ حل: NCCIA لاہور کی عارف والا میں بڑی کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    مقبول خبریں

    "کوکین کوئین”انمول پنکی کیس میں اہم پیشرفت،

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز: اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب

    "فراڈ کا ابوجی کو نہ بتانا ورنہ وہ مرجائیں گے، لائبہ کے آخری الفاظ”، دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے

    شہریوں کے حساس ترین نادرا ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت کا معمہ حل: NCCIA لاہور کی عارف والا میں بڑی کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    ایک ہفتے میں دس کلو آٹے کی قیمت 100روپے اضافہ

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.