سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کے معروف اور مصروف ترین تجارتی مرکز مجاہد روڈ پر دکانداروں نے موبائل فون چوری میں ملوث ملزم کو پکڑ کر انوکھے انداز میں سبق سکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مجاہد روڈ کی ایک موبائل شاپ سے موبائل فون چوری ہونے کی واردات پیش آئی تھی۔ واقعے کے کچھ دنوں بعد دکانداروں نے مبینہ طور پر چوری میں ملوث نوجوان کو پہچان کر قابو کر لیا۔دکانداروں نے روایتی تشدد کے بجائے چور کا ڈھول کی تھاپ پر ہار پہنا کر استقبال کیا اور بعد ازاں اسے مزیدار کھانا بھی کھلایا۔ دکانداروں کا یہ منفرد رویہ بازار میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔


