عمرکوٹ (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی)
کنری پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں عامر ولد محمد شفیع اور اکبر عرف عقل ولد آسا بلوچ کو گرفتار کر کے 20 لیٹر دیسی شراب اور 4 گرام چرس برآمد کی۔ نبی سر پولیس نے گرداری ولد ماوجی کولہی کو گرفتار کر کے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کی، جبکہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے پونجو ولد ایسر کولہی کے قبضے سے 220 پوری گٹکا مین پوری برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ایک اور کارروائی میں تعلقہ عمرکوٹ پولیس نے ملزم قربان علی ولد علی محمد پلی کو گرفتار کر کے 9 پِنٹ وسکی اور 300 روپے نقد برآمد کیے۔دوسری جانب، سی آئی اے پولیس عمرکوٹ نے تھانہ سامارو کی حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا مین پوری کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان محمد مدثر ولد محمد عمر آرائیں، محمد فہد ولد محمد ایوب شیخ اور شاہد علی ولد شہنواز شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 249 پیکٹ جے ایم (مجموعی طور پر 26 ہزار 145 ساشے گٹکا)، 15 ہزار روپے نقد، 3 موبائل فون اور ایک سرخ رنگ کی خیبر کار (نمبر Z-3148) برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


