سانگھڑ. اشفاق سلہری
یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے شہدادپور میں 10 روزہ شاندار فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد، خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
فیسٹیول میں تمام عمر کے افراد کی تفریح کے لیے مختلف اقسام کے بجلی کے جھولے، شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والا سنسنی خیز "موت کا کنواں”، اور روایتی و جدید ڈشز پر مشتمل کھابوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ فیسٹیول کا ماحول جشنِ آزادی کی خوشیوں اور خاندانی تفریح کا بہترین امتزاج پیش کر رہا ہے۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ فیسٹیول کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہری بغیر کسی خوف و خطر کے اپنی فیملیز کے ساتھ پرامن ماحول میں تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔شہریوں نے اس مثبت اور صحت مندانہ سرگرمی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ایسے ایونٹس کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



