Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نئی دہلی ہائی کورٹ کا بڑا اقدام: کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر این آئی اے سے جواب طلب!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی : بھارت کی نئی دہلی ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم ‘دخترانِ ملت’ (DEM) کی سربراہ اور کشمیری حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کی اپیلوں پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے باضابطہ جواب طلب کر لیا ہے۔ ان اپیلوں میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید اور طویل قید کی سزاؤں کو چیلنج کیا گیا ہے۔
    یہ بھی پڑھیں :
    بھارت کی عدالت نے حریت پسند رہنما ، دختران ملت کی بانی آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا، سزا 17 جنوری کو سنائی جائیگی
    جسٹس پرتھبا ایم سنگھ اور جسٹس وکاس مہاجن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آسیہ اندرابی کی عمر قید جبکہ ان کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کی 30، 30 سال قید کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے اپیلوں پر فیصلہ آنے تک ان کی سزاؤں کی معطلی کی درخواستوں پر بھی این آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت رواں برس اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
    عدالت نے اپیل دائر کرنے میں ہونے والی تاخیر کو قبول کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اپیل کنندگان کے اہل خانہ جموں و کشمیر میں مقیم ہیں، جہاں ان کے پاس مقررہ وقت میں قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے مناسب وسائل اور سہولیات میسر نہیں تھیں۔ بنچ نے ٹرائل کورٹ کا تمام ریکارڈ اور الیکٹرانک شواہد الگ سے محفوظ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    2018میں گرفتار کی جانے والی آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر الزام تھا کہ وہ بھارت مخالف بیانیے، عسکریت پسندی کی ترغیب اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (ایکس/ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب) اور پاکستانی ٹی وی چینلز کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعدد سنگین دفعات بشمول بغاوت، مجرمانہ سازش اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

    Related Posts

    بھارتی رکن پارلیمنٹ پپو یادیو بھی بنے ” جوتا کلب “ کے ممبر، پریس کانفرنس میں ہنگامہ، 1 گرفتار

    5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاج، اپوزیشن پارٹیوں نے کال دیدی

    تین افراد دریا پنجکوڑہ میں ڈوب گٸے،ایک خاتون کو زندہ بچایا گیا

    مقبول خبریں

    بھارتی رکن پارلیمنٹ پپو یادیو بھی بنے ” جوتا کلب “ کے ممبر، پریس کانفرنس میں ہنگامہ، 1 گرفتار

    تین افراد دریا پنجکوڑہ میں ڈوب گٸے،ایک خاتون کو زندہ بچایا گیا

    بابر اعظم نے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو میچ سے باہر رکھنے کی وجہ بتادی

    ٹوٹی سٹرکیں،ناقص سیوریج نظام،ہسپتالوں میں عملہ کم،خضدارمسائلستان بن گیا

    مسافر گاڑی حادثے کا شکار ، 7  زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

    بلاگ

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    شانگلہ کے غم زدہ پہاڑ اور کوئلے کی سیاہ قسمت

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.