Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی حکومت نے چین کے بنائے ہوئے نئے انسان نما جدید (ہیومنائیڈ) روبوٹس اور پاور انورٹرز کی ملکی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد امریکا کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور توانائی کے نظام کو ممکنہ سائبر خطرات اور قومی سلامتی کے خدشات سے محفوظ رکھنا ہے۔
    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز ے مطابق یہ اقدامات امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں ان پابندیوں کے تحت ایسے نئے چینی روبوٹ اور پاور اِنورٹرز، جو ابھی تک امریکی مارکیٹ میں متعارف نہیں کرائے گئے، اب امریکا میں درآمد نہیں کیے جا سکیں گے۔
    پاور اِنورٹرز وہ آلات ہیں جو سولر سسٹم، بیٹریوں اور دیگر بجلی کے ذرائع سے آنے والی بجلی کو استعمال کے قابل بناتے ہیں اور اسے بجلی کے نظام اور ڈیٹا سینٹرز تک پہنچانے میں مدد دیتے ہیں
    ایف سی سی کا کہنا ہے کہ ان آلات سے سپلائی چین میں کمزوریاں پیدا ہو سکتی ہیں، جس سے نہ صرف امریکی معیشت اور قومی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے بلکہ سائبر حملوں کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین برینڈن کار نے کہا کہ ادارہ امریکا کی اہم سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔
    دوسری جانب واشنگٹن میں موجود چینی سفارت خانے نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دونوں ممالک کی کاروباری برادری کی معروضی آراء کو اہمیت دے اور چینی کمپنیوں کو بدنام کرنے یا ان کے خلاف پابندیوں کی دھمکیاں دینے سے گریز کرے چینی سفارت خانے نے یہ بھی کہا کہ اگر چین کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا تو بیجنگ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
    تجزیہ کاروں کے مطابق نئی پابندیوں سے سب سے زیادہ اثر چینی کمپنی یونیٹری پر پڑ سکتا ہے، جو ہیومینائیڈ روبوٹس بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے حال ہی میں امریکی محکمہ دفاع نے یونیٹری کو ان چینی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان کے فوجی اداروں سے روابط ہو سکتے ہیں
    امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایسے روبوٹس حساس معلومات جمع کر سکتے ہیں، جنہیں بیرونی عناصر نگرانی، غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کی صلاحیت بڑھانے یا دور سے روبوٹس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں
    اسی طرح پاور اِنورٹرز کے شعبے میں چین دنیا کا سب سے بڑا پیدا کنندہ ہے، جہاں سنگرو پاور سپلائی اور ہواوے نمایاں کمپنیوں میں شامل ہیں، اور امریکا پہلے ہی ہواوے پر مختلف پابندیاں عائد کر چکا ہے ۔
    موجودہ پابندیاں فوری طور پر نافذ ہو گئی ہیں، اور دیکھنا یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی اس جنگ میں آگے کیا نیا موڑ آتا ہے۔

    Related Posts

    پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹر میڈیٹ نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی زمبابوے کے خلاف 84 رنز سے شاندار فتح، ٹریوس ہیڈ کی شاندار سینچری

    کوہاٹ دھماکہ میں شہیداورزخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام

    مقبول خبریں

    پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹر میڈیٹ نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی زمبابوے کے خلاف 84 رنز سے شاندار فتح، ٹریوس ہیڈ کی شاندار سینچری

    کوہاٹ دھماکہ میں شہیداورزخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام

    گرلز پرائمری سکول میں اوباش کا زبردستی داخلہ، بچوں پر تشدد اور اساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    پرندہ ٹکرانے کے بعد F-16 لڑاکا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ، پائلٹ بروقت ایجکٹ کرنے میں کامیاب

    بلاگ

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.