Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں روایتی سیاسی دشمنیوں اور کٹر مخالفت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک انوکھا اتفاقِ رائے دیکھنے میں آیا ہے۔
    خزانہ و محصولات سے متعلق سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مثالی یکسوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والے اسلامی بینکوں کو پابند کرے کہ وہ خواتین ملازمین کو کام کے دوران عبایا یا کوئی بھی اسلامی لباس پہننے پر مجبور نہ کریں۔
    یہ انوکھا معاملہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں زیر بحث آیا۔ پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی (جن کا تعلق ایک معروف روحانی گھرانے سے ہے) نے اس مبینہ ’گھمبیر مسئلے‘ کی جانب کمیٹی کی توجہ مبذول کرائی کہ ملک کے اسلامی بینک اپنے ہاں کام کرنے والی خواتین بینک کاروں کو اسلامی لباس پہننے پر مجبور کرتے ہیں۔
    سلیم مانڈی والا نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو حکم دیا کہ وہ تمام اسلامی بینکوں کو ایک نیا سرکلر جاری کرے جس کے ذریعے خواتین کو عبایا، سکارف یا دوپٹے کی پابندی سے مکمل طور پر آزاد کیا جائے۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کا تعلق بھی ملتان کے ایک بڑے مذہبی اور گدی نشین خاندان سے ہے، جبکہ خود صدر مملکت اور بلاول بھٹو زرداری بھی روایتی طور پر اپنے مذہبی پس منظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ایوانِ بالا نے متفقہ طور پر یہ تہیہ کر لیا ہے کہ اسلامی بینکوں کو کم از کم ظاہری طور پر ’اسلامی ماحول‘ کا مظہر نہیں ہونا چاہیے اور خواتین کو اس مبینہ جبر سے نجات دلائی جانی چاہیے۔
    ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کمیٹی میں مؤقف اختیار کیا کہ بینک تاحال عبایا اور دوپٹے کے سلسلے میں اپنی نظر ثانی شدہ پالیسی پر عمل درآمد نہیں کرا سکے، اس لیے بینکوں کو چاہیے کہ وہ اس بارے میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بینکوں میں کام کرنے والی خواتین خود کو تعصب کا شکار سمجھتی ہیں لیکن خوف یا جھجک کی وجہ سے کھل کر بات نہیں کر پاتیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے بھی اس مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے خواتین ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا۔
    دوسری جانب، گورنر اسٹیٹ بینک نے اراکینِ پارلیمنٹ کو یقین دلایا ہے کہ وہ پہلے ہی اسلامی بینکوں کو سینیٹ کمیٹی کے اس مؤقف سے آگاہ کر چکے ہیں، جس کے بعد مبینہ طور پر ان بینکوں نے اپنی ایچ آر (ہیومن ریسورس) پالیسی تبدیل بھی کر دی ہے۔ تاہم، سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے تسلی کے لیے تمام متعلقہ بینکوں سے ان کی تازہ ترین ایچ آر پالیسیاں طلب کر لی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بینکنگ کے شعبے میں خواتین کو اسلامی لباس کی قید سے چھٹکارا مل چکا ہے۔

    Related Posts

    آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے امریکا کو ایران کی 7 اہم شرائط

    پنجاب میں مون سون کا نواں اور آخری اسپیل، الرٹ جاری

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

    مقبول خبریں

    آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے امریکا کو ایران کی 7 اہم شرائط

    پنجاب میں مون سون کا نواں اور آخری اسپیل، الرٹ جاری

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.