دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
دیر لوٸر،بچی سمیت تین افراد دریا پنجکوڑہ میں ڈوب گٸے،ایک خاتون کو زندہ بچایا گیا،تفصیلات کے مطابق تیمرگرہ سے تعلق رکھنے والے ایک گھرانے کے افراد شگو کس کو سیر کےلیے اٸے تھے جہاں ایک کم عمر بچی کھیلتے ہوٸی دریا پنچکوڑہ میں ڈوب گٸ جسکو بچانے کےلیے اس کی ماں دریا میں کود پڑی لیکن دریا کے بے رحم موجوں نے دونوں کو بہادیا اس موقع پر ایک نوجوان نوید نے ماں اور بیٹی کو بچانے کےلیے دریا میں چھلانگ لگاٸی اور بہت کوشش کے بعد خاتون کو زندہ حالت میں ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوگیا تاہم بچی کو بچانے کے لیے وہ دوبارہ دریا میں کھود گیا لیکن دریا کے تند وتیز لہروں نے اسے بہا دیا ۔تاحال دونوں لاشیں لاپتہ ہے جبکہ لاشوں کو ڈھونڈھنے کے لیے متعلقہ اداروں کی طرف سے سرچ اپریشن جاری ہے

