Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سسر ،شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے لال کرتی (تھانہ سول لائنز) میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی 45 سالہ خاتون حنا جاوید کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر زخم کے نشان موجود تھے۔
    پیر کے روز پولیس کو جاری ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر حنا جاوید کی موت کی وجہ کا واضح تعین نہیں ہو سکا۔
    حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے جو مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
    پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے تین دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔
    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حنا جاوید کے دل کے گرد خون بھرا ہوا تھا۔ ان کا پوسٹ مارٹم مرنے کے 12 گھنٹے کے بعد ڈاکٹر ماریہ خالد نے کیا۔
    موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے لاش سے حاصل سیمپلز پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بجھوائے گئے ہیں۔
    22 اگست کو مقتولہ کے بھائی نے کہا تھا کہ انہیں بہن کے سسر کی جانب سے فون موصول ہوا جس کے بعد وہ موقعے پر پہنچے تو حنا کی لاش باتھ روم کے فرش پر پڑی تھی۔
    واقعے کے بعد مقتولہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک الگ اور تفصیلی بیان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کی اپیل کی گئی ہے۔
    اہلِ خانہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ’مقدمے میں نامزد مقتولہ کے سسر اصغر علی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔‘

    Related Posts

    خلیجی ممالک سے 6 ماہ کے دوران 22 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

    علی پورچٹھہ صفائی ستھرائی کا نظام ابترستھرا پنجاب پروگرام پر سوالات اٹھنے لگے

    فہرستیں تیار ہونا شروع،بدعنوان بیورو کریٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی

    مقبول خبریں

    خلیجی ممالک سے 6 ماہ کے دوران 22 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

    علی پورچٹھہ صفائی ستھرائی کا نظام ابترستھرا پنجاب پروگرام پر سوالات اٹھنے لگے

    فہرستیں تیار ہونا شروع،بدعنوان بیورو کریٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی

    ن لیگ قیادت نے نئے صوبوں کے حساس ایشو پر بیانات دینے سے روک دیا

    حنا جاوید قتل کیس، ملازم ذیشان کے بدلتے بیان، اصل کڑی کھل گئی

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.