Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حنا جاوید قتل کیس، ملازم ذیشان کے بدلتے بیان، اصل کڑی کھل گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :تھانہ سول لائن کے علاقے عسکری اپارٹمنٹمس لالکڑتی میں بے دردی سے قتل کی جانے والی حنا جاوید کے قتل کیس میں پولیس تفتیش میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
    نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق مقتولہ حنا جاوید اور خاوند فیصل اصغر امام کے گھریلو ملازم ذیشان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے جس میں معلوم ہوا کہ حنا جاوید کو خاوند سے گھریلو جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔
    گھریلو ملازم ذیشان نے تحویل میں لیے جانے سے لیکر ریمانڈ تک باقاعدہ پولیس تفتیش شروع ہونے تک تین مختلف بیانات دیئے۔
    ملازم ذیشان نے واقعے کے فوری بعد تحویل میں لیے جانے پر پہلا بیان دیا تھا کہ فیصل امام کے ساتھ مل کر حنا جاوید کو پلاننگ سے مارا ،دوسرے بیان میں ملازم ذیشان نے قتل تنہا کرنے کا مؤقف اختیار کیا جبکہ تیسرے بیان میں انکشاف کیا کہ میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران اسے بلایا گیا جس پر اس نے فیصل امام کی مدد کی۔ذرائع کے مطابق پولیس کی باقاعدہ تفتیش میں ملازم ذیشان نے تمام کڑیاں کھول کر رکھ دیں۔
    پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران ملازم کو بلایا گیا تو حنا جاوید نے بھاگنے کی کوشش کی، جس پر حنا جاوید کو دونوں نے پکڑا تو مقتولہ نے مزاحمت کی جس پر اسکا گلا دبایا گیا۔
    باتھ روم میں شاور کے ساتھ تار سے لٹکانے اور واقعی کو مبینہ خود کشی سمیت نامعلوم افراد کی جانب سے ایسا کیے جانے کا مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ درمیانی وقفے میں کیا گیا۔
    تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملازم ذیشان حنا جاوید وغیرہ کے پورشن کے ایک حصے میں سوتا تھا جبکہ ملازم حنا جاوید کے پرس اور گھر میں رکھی نقدی وغیرہ اکثر چوری کرتا رہتا تھا۔
    پولیس نے ملازم ذیشان کے بیانات پر تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے، پولیس اس نقطے پر بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں حنا جاوید نے ملازم کو رقم چوری کرتے دیکھ لیا ہو تو چوری پکڑے جانے پر ملازم نے ہی اس کو قتل نہ کیا ہو تاہم پولیس کا خیال ہے قتل کرنے کے بعد تنہا شخص لاش کو اس طرح باتھ روم لے جا کر لٹکا نہیں سکتا۔
    پولیس ذرائع کے مطابق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر باریک بینی سے تفتیش جاری ہے، مقتولہ کے خاوند کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے بعد سے خاموش ہے۔
    واضح رہے کہ واقعہ کے بعد پولیس کو مقتولہ کے سسر کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں لیکن جب پولیس گھر پہنچی تو حنا جاوید کی لاش باتھ روم میں شاور سے بندھی ملی تھی۔
    گھر کے مکینوں نے پولیس کو ملازم کے حوالے سے ابتدائی طور پر یہی بتایا تھا کہ گھر میں گھسنے والوں نے شاید ایسا کیا اور دیگر افراد کو نقصان پہنچانے کا بھی کہہ رہے تھے تاہم پولیس کو ایسے شواہد کی تصدیق نہیں ملی تھی۔
    حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی فہد کی مدعیت میں خاوند فیصل اصغر امام، سسر اصغر امام اور گھریلو ملازم ذیشان کے خلاف درج ہے جبکہ 2 ملزمان خاوند اور ملازم3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے زیر تفتیش ہیں۔
    سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی پولیس تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

    Related Posts

    ن لیگ قیادت نے نئے صوبوں کے حساس ایشو پر بیانات دینے سے روک دیا

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع،ڈرون اڑانےپر مکمل پابندی عائد

    بنک میں نقب زنی کی کوشش ، میاں بیوی  گرفتار

    مقبول خبریں

    ن لیگ قیادت نے نئے صوبوں کے حساس ایشو پر بیانات دینے سے روک دیا

    حنا جاوید قتل کیس، ملازم ذیشان کے بدلتے بیان، اصل کڑی کھل گئی

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع،ڈرون اڑانےپر مکمل پابندی عائد

    بنک میں نقب زنی کی کوشش ، میاں بیوی  گرفتار

    آئی جی خیبرپختونخوا کا دورہ دیر بالا، عمائدین سے ملاقات

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.