سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو )
ستھرا پنجاب کے ملازم کو شدید زخمی کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ میں تعینات ستھرا پنجاب کا ملازم نعمان گل صفائی ستھرائی کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران 6 نامعلوم افراد آئے اور نعمان پر زور دینے لگے کہ یہ صفائی ستھرائی نہ کرو بلکہ جس طرح یہ علاقہ اسی طرح رہنے دو تو نعمان کے انکار پر مذکورہ افراد نے نعمان پر تشدد شروع کر دیا اور تشدد کی وجہ سے نعمان شدید زخمی ہو گیا جبکہ تشدد کرنے افراد فرار ہو گئے۔شدید زخمی حالت میں نعمان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے ستھرا پنجاب کے فیلڈ سپر وائزر زین العابدین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے حملہ آوار افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

