مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا میں شہداء کربلاحضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر مخدوم غلام حسین امام بارگاہ سے زوار گل محمد پنھور کی قیادت میں عربین مشی کا جلوس نہایت اور احترام کے ساتھ برآمد کیا گیا۔جس میں ہالہ، بھٹ شاہ، بھانوٹھ، سعید خان لغاری، اور دیگر شہروں کے مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جلوس مخدوم غلام حسین امام بارگاہ سے برآمد ہونے کے بعد تھلہا روڈ اور مارکیٹ کے مختلف راستوں سے گزر کر مرکزی کربلا معلیٰ ہالہ میں اختتام پذیر ہوا، جبکہ چہلم کے موقع پر مومن عزاداروں کی جانب سے لبیک یاحسین کے زوردار نعروں سے سدا لگتی رہی۔ چہلم کے موقع پر شہریوں کی جانب سے شہر کی مختلف سڑکوں پر فروٹ شربت نوش اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔ ہالہ میں نکلنے والے شہداء کربلا کے چہلم کے جلوس میں معصوم بچوں اور عزاداروں سمیت خواتین نے بڑی تعداد شرکت کی جبکہ جلوس کے لیے پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے

