اسلام آباد+ ریاض:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے عوام تک ایک فیصد کمی کا فائدہ نہیں پہنچایا
یادرہےعالمی منڈی میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔
رینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
تاہم وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں 4 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔وزارتِ توانائی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعدہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقررے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 08 پیسے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست 2026 سے ہوگا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی، عوام تک ایک فیصد بھی فائدہ نہ پہنچ سکا

