Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بچی کے اغواء اور تاوان طلب کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر(ڈویزنل بیورو چیف نصیر لاشاری)

     

    سکھر صادق آباد سے تعلق رکھنے والی بھٹی برادری کے مرد و خواتین نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچی کے اغواء اور تاوان طلب کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں مسمات رخسانہ بھٹی، عالم خاتون، غلام نبی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رخسانہ بھٹی کے دیور منظور بھٹی، ان کی اہلیہ مینا سلیم بھٹی، حاجی شاہ محمد اور لیاقت کمبوہ ایک منظم گروہ کے ساتھ مل کر کمسن بچیوں کو اغواء کرنے اور ان کے اہل خانہ سے تاوان طلب کرنے میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں مبینہ طور پر بچیوں کو آگے فروخت کر دیا جاتا ہے۔رخسانہ بھٹی نے دعویٰ کیا کہ ان کی 9 سالہ بیٹی علیشاہ کو بھی مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے اور اس کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے، جبکہ وہ مالی طور پر انتہائی کمزور ہیں اور اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مبینہ ملزمان انہیں مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں اور ان کی بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث پورا خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ پنجاب، ڈی پی او رحیم یار خان اور دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، 9 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، الزامات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

    Related Posts

    شدید سردی کے باعث بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ،ارشد ندیم

    عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سہیل آفریدی

    ڈپٹی کمشنر ضلع جھل مگسی نے بینک کی برانچ اور ڈاک خانہ کو دوبارہ فعال کرادیا

    مقبول خبریں

    شدید سردی کے باعث بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ،ارشد ندیم

    عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سہیل آفریدی

    بھارتی رکن پارلیمنٹ پپو یادیو بھی بنے ” جوتا کلب “ کے ممبر، پریس کانفرنس میں ہنگامہ، 1 گرفتار

    تین افراد دریا پنجکوڑہ میں ڈوب گٸے،ایک خاتون کو زندہ بچایا گیا

    بابر اعظم نے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو میچ سے باہر رکھنے کی وجہ بتادی

    بلاگ

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    شانگلہ کے غم زدہ پہاڑ اور کوئلے کی سیاہ قسمت

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.