بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ڈپٹی کمشنر ضلع جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ ایک عوام دوست، فرض شناس اور قابل آفیسر ہیں، جنہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد ضلع کے عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ سید رحمت اللہ شاہ کی خصوصی کاوشوں سے گنداواہ میں نیشنل بینک کی برانچ اور ڈاک خانہ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے نئی اور مناسب عمارتیں فراہم کی گئیں، جس سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔ اس سے قبل انہوں نے نادرا آفس گنداواہ کے مسائل بھی حل کیے، جس کے بعد نادرا دفتر بہتر اور کشادہ عمارت میں عوام کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔
موصوف کی ضلع جھل مگسی میں تعیناتی کے بعد عوامی اجتماعی کافی مسائل حل ہوئے اور ہر شعبے میں عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ ان کی کارکردگی سے ضلع بھر کے عوام خوش ہیں عوام دوست انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے سے ضلع جھل مگسی کی تاریخ میں ایک کامیاب اور مثالی ڈپٹی کمشنر کے طور پر اپنی پہچان قائم کی ہے۔


