میاں چنوں(رپورٹ:بے نقاب نیوزرپورٹرعاصم کمال)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے فرائص میں غفلت ، لاپرواہی ، ناقص تفتیش اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سب انسپکٹر منظور خان تفتیشی آفیسر تھانہ سرائے کو معطل کرکے کلوز ٹو پولیس لائن کے احکامات جاری کریئے۔ اے ایس آئی سلیم رضا تفتیشی آفیسر تھانہ سرائے سدھو کوبھی معطل کرکے کے کلوز ٹو پولیس لائن کر دیا۔دونوں معطل ہونے والے تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔۔ ڈی پی محمد عابدخانیوال نے کہاکہ فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ناقص تفتیش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: پولیس افسران اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

