Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: وفاق کے ساتھ مل کر "ارلی وارننگ سسٹم” قائم ہوگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی اور مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب اور شدید موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے "پنجاب کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پلان 2026” کو حتمی شکل دی گئی۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید موسمیاتی تغیرات (Extreme Weather Events) کی پیشین گوئی کے لیے وفاق اور پنجاب کے مابین "ارلی وارننگ سسٹم” کو فعال کیا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کم از کم 6 گھنٹے قبل باہمی کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے سینٹرلائزڈ انفارمیشن اسکرینز نصب کی جائیں گی۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مون سون اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر "موک ایکسرسائزز” (Mock Exercises) شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے (PDMA) اور این ڈی ایم اے (NDMA) کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیٹ ویو اور بارشوں کی پیش گوئی پر عوام کے لیے جامع ایڈوائزری جاری کی جائے اور سیاحتی مقامات پر "کنٹرولڈ ٹورازم” کو یقینی بنایا جائے۔
    وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے مریم نواز شریف کی لیڈرشپ میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب جس رفتار سے موسمیاتی تبدیلیوں پر کام کر رہا ہے، اس کے سخت مخالفین بھی معترف ہیں۔ وفاقی حکومت وزیراعظم کے ‘فکس، ایکسپینڈ اینڈ بلڈ’ ویژن کے تحت پنجاب کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔”
    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ملک میں پہلی بار "کلائیمیٹ ٹیگڈ بجٹ” پیش کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور سیلاب کے دوران تکنیکی مدد کے لیے جدید واٹر ریسکیو ڈرونز بھی خرید لیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ "الحمدللہ، گزشتہ بڑے سیلاب کے دوران ہم نے نہ صرف 30 لاکھ سے زائد افراد اور 25 لاکھ جانوروں کو ریسکیو کیا بلکہ صوبے میں کسی وبائی بیماری کو بھی پنپنے نہیں دیا۔”
    بریفنگ میں خبردار کیا گیا کہ شمالی علاقوں میں برف پگھلنے اور غیر متوقع بارشوں کے باعث کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈ کا خطرہ موجود ہے۔ حساس اضلاع بشمول ملتان، ڈی جی خان، سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین میں ہیٹ ویو کے حوالے سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلال پور فلڈ پروٹیکشن بند سمیت دیگر اہم حفاظتی منصوبے 31 جولائی تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

    Related Posts

    ڈپٹی کمشنر نے  جاری ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا

    وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور امریکی قونصل جنرل کی ملاقات :پنجاب میں ’’ فلم سٹی ‘‘ کے قیام پر خراج تحسین

    جامن اتارتے درخت سے گر نےسے لڑکاکا بازو گیٹ کی سلاخوں میں پھنس گیا

    مقبول خبریں

    ایران امریکا کشیدگی، فیڈرل ریزرو پالیسیاں، عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے بڑی خوشخبری: تاحیات پینشن کا قانون بحال

    امریکی شہریت "برائے فروخت نہیں”: ٹرمپ کا پیدائشی حقِ شہریت کے خلاف سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت کا مطالبہ

    ایران پر دوسرے روز بھی امریکی حملے، 90 اہداف کو نشانہ بنایا، سینٹکام،ایران کے جوابی میزائل حملے، تہران شدت سے معاہدہ امن چاہتا ہے، ٹرمپ

    اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

    بلاگ

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.