Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران پر دوسرے روز بھی امریکی حملے، 90 اہداف کو نشانہ بنایا، سینٹکام،ایران کے جوابی میزائل حملے، تہران شدت سے معاہدہ امن چاہتا ہے، ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران+واشنگٹن+اسلام آباد:ایران پر امریکی حملوں کا دوسرا روز، بندر عباس،بوشہر،سیستان اور دیگر علاقوں پر سینٹکام کے مسلسل حملے، پاسداران انقلاب کے بحرین کویت اور قطر پر جوابی حملے ، یہ جنگ نہیں ایران معاہدہ چاہتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے ’کچھ دیر پہلے رابطہ کیا تھا۔ وہ معاہدہ کرنے کے بہت زیادہ خواہش مند ہیں۔‘
    صدارتی جہاز ائیرفورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا: ’میں نہیں جانتا کہ ان کے ساتھ معاہدہ کرنا واقعی فائدہ مند ہو گا یا نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں نہیں جانتا کہ آیا وہ معاہدے کا احترام کریں گے یا نہیں۔‘
    امریکی صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ ایران کے ساتھ ایک مکمل فوجی تنازع کی طرف واپس جا رہا ہے، تو انھوں نے کہا: ’میں نہیں جانتا۔ لیکن ہم بہت جلد جیت جائیں گے۔‘
    ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے انھیں (ایران کو) بہت شدت سے نشانہ بنایا ہے اور میں یہاں آج یہ بات کہوں گا کہ ہم نے انھیں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیا ہے۔‘
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ہفتے دوسری رات ایران کو سخت نشانہ بنانے کی دھمکی کے چند گھنٹوں بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ ایران کے خلاف مزید حملے جاری ہیں۔امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ ایران میں فضائی دفاع کے نظام، ساحلی نگرانی کے وسائل، میزائلز اور ڈرونز کی ذخیرہ گاہوں، بحری صلاحیتوں اور ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے گئے۔

    https://t.co/fiKJRI9zmE

    — U.S. Central Command (@CENTCOM) July 9, 2026


    ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد تہران کی آبنائے ہرمز میں ’آزادانہ بحری آمدورفت کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا‘ ہے۔
    امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’امریکہ تجارتی بحری جہازوں کے خلاف حالیہ ’بلا جواز جارحیت‘ پر ایران کو جوابدہ ٹھہرا رہا ہے، جو ایک اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے گزر رہے تھے۔
    ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے ہوائی اڈے کی عمارت اور رن وے میں دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔
    خبر رساں ادارے مہر نے رپورٹ کیا کہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر بندرعباس اور سیریک کے علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
    چابہار اور کنارک میں کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ چابہار شہر کے ایک حصے میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ امریکی جنگی طیاروں نے چابہار میں پاسدارانِ انقلابِ کی بحریہ کے اڈے پر بمباری کی۔ یران کے ساحلی علاقوں پر امریکی حملوں میں چابہار بندرگاہ کی شہید بہشتی اور کلانتری گھاٹ کے علاوہ بحری ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
    ایران کے پاسدارارن انقلاب نے کہا ہے کہ اس کی بحریہ اور ایرو اسپیس فورسز نے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کیا جسے سےان اڈوں پر اہم بنیادی ڈھانچہ اور تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں کویت میں عارفجان اور علی السلم کے اڈوں کے علاوہ بحرین میں جفیر اور شیخ عیسیٰ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر جی سی نے خبردار کیا کہ مزید امریکی حملے خطے میں امریکی اڈوں کے خلاف اضافی ردعمل کا باعث بنیں گے۔

    زیرساخت‌ها و تاسیسات مهم پایگاه های آمریکایی در کویت و بحرین مورد اصابت قرار گرفتند

    بیانیه سپاه در پی عهدشکنی و تجاوز ارتش کودک‌کش آمریکا:

    ملت شریف ایران، ملت کریم و مجاهد عراق؛ آفرین بر شما مردمان مومن و بصیر و وفادار که با موقع‌شناسی و تشییع بی‌نظیر در تاریخ جهان قدر و منزلت… pic.twitter.com/3vIRB4045D

    — اخبار فوری جنگ (@WarNewsIr) July 9, 2026


    قطر نے خطے کی سطح بڑھا دی تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد اسے واپس لے کر صورت حال کو نارمل قرار دیا ہے۔

    وزارة الداخلية تعلن زوال التهديد الأمني وعودة الأوضاع إلى طبيعتها وتدعو الجميع إلى الالتزام بالتعليمات الصادرة من الجهات المختصة#قنا #قطر https://t.co/hLQlCsKH3a pic.twitter.com/k4CuFBbzOM

    — وكالة الأنباء القطرية (@QatarNewsAgency) July 9, 2026


    بحرین کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا ہے کہ ملک میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
    وزارت داخلہ کے پیغام میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام کی جانب چلے جائیں۔

    تم إطلاق صافرة الإنذار، نرجو من المواطنين والمقيمين الهدوء والتوجه لأقرب مكان آمن ومتابعة الأخبار عبر القنوات الرسمية.

    — Ministry of Interior (@moi_bahrain) July 9, 2026


    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کویتی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاع کا نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔‘
    ایکس پر پیغام میں کویتی فوج نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

    تهيب #رئاسة_الأركان العامة للجيش بالإخوة المواطنين والمقيمين عدم الاقتراب من مواقع سقوط الشظايا الناتجة من عمليات الاعتراض، والامتناع عن تصويرها أو نشر وتداول أي صور أو مقاطع فيديو لها عبر مختلف وسائل التواصل الاجتماعي، وذلك حفاظاً على الأمن والسلامة العامة.

    كما تؤكد رئاسة… pic.twitter.com/438XEelekn

    — KUWAIT ARMY – الجيش الكويتي (@KuwaitArmyGHQ) July 9, 2026

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.