Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر : ملک محمد سلمان
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    بزدار حکومت اور بعد ازاں نگران دور حکومت میں پولیس نے رشوت بازاری اور اختیارات کا جس بے دردی سے استعمال کیا پنجاب پولیس گالی بن چکی تھی خاص طور پر لاہور میں کرائم بلند ترین سطح پر تھا۔
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سابق وزراء اعلیٰ کے روائتی انداز ”وردی بدل دو“ کو اپنانے کی بجائے پولیس کی کارگردگی، عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے باقاعدگی سے بیسوں اجلاس کی صدارت کی اور ہر دفعہ پولیس میں اصلاحات، کارگردگی میں بہتری، عوامی تحفظ اور کرپٹ پولیس افسران و اہلکاروں کے احتساب پر زور دیا۔
    کیپٹیل سٹی لاہور کو کرائم اینڈ کریمنل فری کرنے کیلئے انتہائی اچھی شہرت کے حامل فیصل کامران کا انتخاب کیا گیا۔ 22اپریل 2024 کو ڈی آئی جی اپریشن لاہور کا چارج سنبھالنے والے فیصل کامران نے دن رات انتھک محنت سے محض ایک سال میں 29اپریل 2025 کو لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں لاکھڑا کیا۔ لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں تمام ہمسایہ ممالک سمیت نیویارک، لندن، واشنگٹن، میکسیکو اور پیرس جیسے بڑے شہروں سے سبقت مل گئی۔
    27ماہ کی تعیناتی میں سینکڑوں اہم ایونٹس اور وی وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی سے لیکر عوام کی جان و ملک کے تحفظ تک تمام امور باخوبی سرانجام دینے والے ڈی آئی جی اپریشن لاہور فیصل کامران کی دن رات انتھک محنت کی بدولت 24/7 آپ کبھی بھی کہیں بھی بلاخوف و خطر سفر کرسکتے ہیں۔ لاہور کا امن و امان اور پولیس پر عوامی اعتماد بحال کرنے والے ڈی آئی جی اپریشن فیصل کامران نے ٹاؤٹ اور سفارشی کلچر کو ختم کرتے ہوئے ڈی آئی جی آفس تک عوامی رسائی کو اوپن کردیا۔ کسی بھی شہری کو ڈی آئی جی اپریشن سے ملنے کیلئے کسی سیاسی اور صحافتی سفارش کی ضرورت نہیں رہی۔
    سابقہ ادوار میں کرپٹ افسران نے اپنی کمزویوں سے صحافیوں کو اس قدر مضبوط کردیا تھا کہ صحافی کرپٹ سرکاری ملازمین کے سامنے ”باس“ بن کر رہنے لگے۔ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی ٹرانسفر پوسٹنگ بھی صحافی اور منشیات فروش کرنے لگے تھے۔
    ماضی کی پریکٹس رہی ہے کہ کرائم رپورٹر اور نام نہاد سنئیر صحافی اپنا "کماؤ پتر” پیش کرتے تھے کہ اسے ایس ایچ او لگا دیں۔ جس افسر سے زیادہ بے تکلفی ہوتی تھی اسے کہتے تھے کہ ایک موقع اسے دیں ہم دونوں کو خوش کردے گا۔ فیصل کامران نے سیاسی اور صحافتی سفارش پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے خاتمے کا مشن امپاسبل پاسیبل کر دکھایا۔
    پولیس کے نام پر قائم ہونے والی صحافتی دکانیں اور کمائی کے اڈے بند ہونے کے قریب ہوچکے ہیں جبکہ منشیات فروشوں سے لیکر بھتہ خوروں اور قبضہ مافیا کیلئے بھی لاہور میں کوئی جگہ نہیں رہی ایسے میں ہر وہ فرد جس کی کمائی غیرقانونی طریقے سے منسلک تھی ان کیلئے فیصل کامران کھٹکنے لگا ہے اس لیے تمام شرپسند عناصر کسی نہ کسی کو "فیس” بنا کر آئے دن ڈرامہ رچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
    گزشتہ روز بھی بجائے اس کے کہ آپ انتہائی اہم واقعہ کے حقائق جاننے کیلئے سوال کرتے "سنگل پوائنٹ” ایجنڈے کے تحت ڈی آئی جی اپریشن پر بلاجواز تنقید اور ذاتی اٹیک کرتے رہے۔ اس ساری صورتحال میں اہلیان لاہور نے سوشل میڈیا پر فیصل کامران کی عوام دوست اور کرائم فری پولیسنگ کو بھرپور سپورٹ کیا اور صحافت گردی کی شدید مذمت کی۔
    ڈی آئی جی اپریشن 2کروڑ شہریوں کی حفاظت کی بجائے تم سے گپ شپ لگائے اور کھانوں پر بلائے یہ کیسی فضول خواہشات اور شکوے ہیں؟
    فیصل کامران27ماہ کی طویل تعیناتی میں کسی سے نہ تو ایک کپ چائے کا رودار ہے اور نہ ہی اتنے لمبے عرصے میں 2کروڑ کی آبادی کے شہر میں کوئی ایک شہری بھی ان پر ایک روپے کی کرپشن یا خلاف میرٹ فیصلہ claim کرسکا۔
    فیصل کامران کی 793دن کی تعیناتی میں آپ کے پاس اگر تنقید کرنے کیلئے صرف یہی باقی ہے کہ وہ آپ کی بجائے عوام کی ڈائریکٹ کیوں سنتا ہے تو پھر تم عوامی عدالت میں اپنا کیس ہار چکے ہو۔ سیاسی اور صحافتی سفارش کے بغیر 24/7عوام کی ڈسپوزل پر رہنے والا فیصل کامران اہلیان لاہور کا ہیرو اور مسیحا بن چکا ہے۔
    لاہور کو کرپشن فری کرنے کیلئے تمام سفارشوں کو رد کرکے میرٹ پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی سے لیکر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کی بدولت لاہور کے کرائم ریٹ میں واضح کمی ہوئی ہے۔
    گذشتہ روز ڈی آئی جی اپریشن کی اہم ترین پریس کانفرنس کو سبوتاز کرکے ان پر ذاتی حملے، بے بنیاد تنقید، الزامات اور بدتمیزی کی ویڈیوز بنانا اور انکو وائرل کرنا بلا شک و شبہ سائبر کرائم ہے اس پر اگر پولیس سائبر کرائم کی کاروائی کرتی ہے تو صحافت خطرے میں آجائے گی؟
    لاہور اور پنجاب کو کرائم فری اور محفوظ بنانے کیلئے نیک نام افسران کو فری ہینڈ، حکومتی سپورٹ اور اعتماد دینا ناگزیر ہے۔ پولیس کو سرکاری، سیاسی اور صحافتی پریشر جبکہ اشرافیہ اور مافیا کے روائتی جارہانہ دباؤ سے آزاد کرکے ہی عوام کو فوری انصاف فراہم کیا سکتا ہے۔

    Related Posts

    ملک تنویر اسلم سیتھی ڈھوک محمد بخش اعوان کا تعزیتی دورہ

    ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کی علاقہ مشران سے امن و امان کے حوالے سے ملاقات

    کھیل کھیل میں دو بچیاں گہرے پانی میں ڈوب کر جان بحق

    مقبول خبریں

    گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کیس؛ قاتل کے فرار کے سنسنی خیز مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

    تہران سوگوار؛ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جنازہ، لاکھوں کی شرکت "انتقام” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی

    کوئٹہ، مسلح افراد اور قبائلی افراد میں جھڑپ، 4 افراد شہید 7 زخمی، ایئرپورٹ روڈ پر لاشوں کے ساتھ احتجاج جاری

    فٹبال کی دنیا کا ایک باب بند؛ کرسٹیانو رونالڈو کا 2026 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسرائیل کی ’’نئے ایڈونچر‘‘ کی تیاریاں؛ ریٹائر ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی پر بلانے کا فیصلہ

    بلاگ

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.