میلسی ( تحصیل رپورٹرسجاد سحر)
گرمی کے موسم میں ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ وہاڑی متحرک ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ضلع بھر میں نہروں، دریا اور ان کے کناروں پر نہانے اور تفریحی سرگرمیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں نہروں، دریا اور ان کے اطراف تفریحی سرگرمیوں، تیراکی اور ٹیوب سوئمنگ پر 30 روز کے لیے پابندی نافذ کر دی گئی ہےانہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے لہٰذا نہروں اور دریا میں نہانے یا تیراکی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے بچوں کو نہروں، دریا اور دیگر آبی مقامات پر نہانے سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
دفعہ 144 کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور آئندہ 30 روز تک مؤثر رہے گا۔

