Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بڑی خوشخبری ،آئی فون سمیت تمام امپورٹڈ موبائل فون سستے ہوگئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: حکومت نے 27-2026 کے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کر دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو آگاہ کیا کہ یہ فیصلہ ٹیرف کو معقول بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ اس اقدام سے ہر فون پر 14 ہزار روپے تک کی ریلیف ملے گی۔
    ایف بی آر کی حکمت عملی: "امیروں کے بجائے عوام کو ریلیف”
    کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کے موجودہ ڈھانچے کو برقرار رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ منصفانہ اور محصولات کے لحاظ سے مستحکم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تمام درآمدی فونز پر ڈیوٹی کم کرنا ایک مہنگا اور رجعت پسندانہ اقدام ہوگا۔
    راشد محمود لنگڑیال کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والے 95 فیصد فون مقامی طور پر اسمبل ہوتے ہیں، جبکہ صرف 5 فیصد درآمد کیے جاتے ہیں۔
    اگر کوئی ریلیف دینا ہے تو وہ صرف 31 سے 200 ڈالر تک کی قیمت والے "انٹری لیول” فونز تک محدود ہونا چاہیے، تاکہ عام اور قیمت کے حوالے سے حساس صارفین کو فائدہ پہنچ سکے۔
    پریمیم یا مہنگے اسمارٹ فونز پر ڈیوٹی کم کرنے سے صرف امیر طبقے کو فائدہ ہوگا، جبکہ حکومتی ریونیو کو بھاری نقصان پہنچے گا۔
    ایف بی آر کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال درآمد شدہ موبائل فونز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 10 لاکھ 40 ہزار (61 فیصد اضافہ) ہو گئی ہے۔
    درآمدی مالیت میں 137 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس سے حاصل ہونے والا ٹیکس ریونیو 136 فیصد اضافے کے ساتھ 36.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
    پریمیم فونز کا حصہ: 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کل درآمدی یونٹس کا صرف 16 فیصد ہیں، لیکن کل ٹیکس آمدنی کا 58 فیصد (21.6 ارب روپے) انہی ڈیوائسز سے حاصل ہوتا ہے۔
    چیئرمین ایف بی آر نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ پاکستان میں موبائل فون کی مارکیٹ کا 95 فیصد حصہ مقامی اسمبلی یونٹس پر مشتمل ہے، اس لیے عام آدمی کے لیے سستے فونز کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سی کے ڈی/ایس کے ڈی (CKD/SKD) ریجیم کے تحت مراعات کو برقرار رکھنا ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیکس ڈھانچہ درآمدات کو روکنے کے بجائے ایک مستحکم ریونیو پیدا کرنے والی مارکیٹ کو سپورٹ کر رہا ہے۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.