مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
تفصیلات کے مطابق مٹیاری کی تعصیل ہالا اور بھٹ شاھ انیسا صدیقی اور نصرت نے اپنے وفد کے ہمراہ بھٹ شاھ اور ہالا میں قائم ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر چیئرمین رانا غلام نبی، وائس چیئرمین محمد اکرم راجپوت، صوبائی صدر یوتھ ونگ خالد حسین کاکا، سینئر نائب صدر سندھ رب ڈنو ونڈیار، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر رجب علی بوزدار اور میمبر دائم جاگرانی نے معزز مہمانوں کا سندھ کی ثقافت کے روایتی تحفہ لونگی پہنا کر استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ دورے کے دوران میڈم انیسا صدیقی نے اپنے پورے وفد کے ہمراہ ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیم کے انسانی حقوق، انصاف اور خدمتِ انسانیت کے مشن کو سراہتے ہوئے اس کارواں کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے وفد کے عہدیداران اور اراکین کے نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جائیں گے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

