پاکپتن اکرام حسین شاہ سے

پاکپتن کے نواحی گاؤں ٹبہ 62 ڈی میں عدالتی حکم پر اہم کارروائی تقریباً چار دہائیوں سے قائم ناجائز قبضہ ختم کرا دیا گیا بیلفان سول کورٹ، پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پونے تین ایکڑ زرعی اراضی واگزار کروا کر اصل مالک محمد ابراہیم بھٹی کے حوالے کر دی عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ،زمین واپس ملنے پر محمد ابراہیم بھٹی نے عدالت، پولیس اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چالیس سال بعد اپنا حق ملا ہے

