پسرور محمد اشفاق
پسرور کے علاقے چونڈہ روڈ پر متکے اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابقتیز رفتار لوڈر رکشے نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے قریب موجود 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد لڑکا بے ہوش ہو گیا اور اس کی گردن پر شدید چوٹیں آئیں۔متاثرہ نوجوان کی شناخت محمد عرفان ساکن مرشد آباد، سترہ روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی لڑکے کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال پسرور منتقل کیا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔


