پشاور:انورزیب خان
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سانحہ کے متاثرین کی مالی معاونت کے لیے گورنر خیبرپختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ:شہداء کے بچوں کے لیے: 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔زخمیوں کے لیے: 2 لاکھ فی کس امداد فراہم کی جائے گی۔فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس خستہ حال عمارت کو گزشتہ دورِ حکومت میں کس نے این او سی (NOC) جاری کی تھی، اس کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ اس دلخراش واقعے میں جو بھی عناصر یا افراد ملوث پائے گئے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔


