پشاور:
صوبائی مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے سانحہ الخیر پبلک سکول کے زخمیوں کی عیادت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مشیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کی صحت کی صورتحال اور علاج معالجے کے انتظامات سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔



