سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) وزیرآباد روڈ رائے پور اگوکی کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ وزیرآباد روڈ رائے پور اگوکی کے قرہب ایک موٹر سائیکل سوار ایک پٹرول پمپ سے تیزی سے روڈ پر آیا اور سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔دونوں موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 42 سالہ شہباز احمد ولد غلام قادر27 سالہ آصف ولد ارشد اور 32 سالہ عمران ولد اقبال زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

