ضلع دیر (رپورٹ محمود ریاض)
آج عوامی جرگہ ہال واڑی میں ” لویہ جرگہ "کا اجتماع منعقد ہوا جس میں جرگہ کے تمام عہدداروں نے شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے جرگہ کے ممبر اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر راجہ امیر زمان اور دیگر مقررین نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے آج ہمارے ساتھ ان محکموں کے مجاز افسران بٹھانے کا عہد کیا تھا مگر آج کسی بھی محکمے کا کوی افسر موجود نہیں ہے جو افسوس کی بات ہے آج میں قران مجید پر ہاتھ رکھ کر کرپٹ افسران کی کرپشن متعلقہ مجاز افسران اور قوم کے سامنے بے نقاب کرنے والا تھا جبکہ ان کرپٹ فسران کی کرپشن کے حوالے سے جملہ ثبوت بھی میرے پاس موجود ہیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے افسران نہیں بلائے جو کرپشن پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے لیکن ہم ان کرپٹ عناصر کو کسی بھی صورت آرام سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔۔رگہ اجتماع سے دیگر عہدداروں نے بھی خطاب کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کی رویے اور راجہ امیر زمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی،یاد رہے کہ چند روز پہلے” لویہ” جرگہ نے ڈی،ار،سی اور کرپٹ افسران کے خلاف واڑی سٹی میں احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ کو بند کیا تھا جس پر راجہ امیر زمان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گے تھے۔

