راولپنڈی:وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،راولپنڈی کچہری چوک کا نام بدل کر’’معرکۂ حق سکوائر‘‘رکھ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق سکوائر” کا افتتاح کر دیا۔ 179 دن میں مکمل ہونے والا یہ منفرد منصوبہ 5 انڈر پاس، 2 اوورہیڈ برج اور جدید پیڈسٹرین برج پر مشتمل ہے۔کچہری چوک سےGPO چوک تک سگنل فری کوریڈور روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے لیے آسان اور تیز سفر ممکن بنائے گا pic.twitter.com/2D6EtcHAgd
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) May 10, 2026
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے اوورہیڈ برج اور دیگر روڈز کا معائنہ کیا۔
مریم نواز نے انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پروجیکٹ کا جائزہ لیا،وزیرمواصلات و تعمیرات پنجاب صہیب احمد بھرتھ نے بریفنگ دی۔
سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2لاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی،معرکۂ حق سکوائر میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا، روات تا موٹروے سگنل فری کورڈور کے 2فیز مکمل،تیسرا جلد مکمل ہوگا، ریس کورس، چیئرنگ کرائس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے۔

