نواب شاہ:(رپورٹ نفیس آرائیں)

معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی کامیابی کی سالگرہ کے سلسلے میں وومین ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کمپلین سیل شہید بینظیرآباد کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی ترقی، قومی یکجہتی اور سماجی استحکام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ تقریب کے دوران سینئر اسٹاف اسسٹنٹ یاسمین سومرو کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کی پذیرائی بھی کی گئی۔اس موقع پر وومین ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کمپلین سیل کی انچارج میڈم زیب النساء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی سے ملک وقوم کا سر فخر سے بلند ہے حکومتِ سندھ خواتین کو مستحکم، خودمختار اور بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سینئر اسٹاف اسسٹنٹ یاسمین سومرو کی آٹھارہ سالہ خدمات قابلِ قدر ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض نہایت ایمانداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ شہید بینظیر آباد نسیم حسن مستوئی نے کہا کہ “بنیان المرصوص” کی کامیابی قومی اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وومین ڈویلپمنٹ فرحانہ صالح، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تعلقہ ایس بی اے فوزیہ حسن مستوئی، لاء آفیسر فرحانہ ارم ایڈووکیٹ، لیگل ایڈ سوسائٹی کے معظم جتوئی، بابر ایڈووکیٹ، ثناء بلوچ ایڈووکیٹ، خوشی زرداری، فریدہ سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر یاسمین سومرو کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی گئی۔

