ملتان (رپورٹ: ملک جابر عبّاس)
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان نے گیلے وال ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں عوام کی جانب سے سہولیات کی بہتری اور بنیادی مسائل کے حل سے متعلق مختلف مطالبات پیش کیے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ اسٹیشن پر عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ "انشاءاللہ آپ کے تمام کام جلد مکمل کیے جائیں گے” اور ریلوے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔عوامی حلقوں نے اس یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد گیلے وال ریلوے اسٹیشن پر نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان نے گیلے وال ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا

