Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”معرکہ حق کا جشن“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں معرکہ حق کی سالگرہ کا جشن قومی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا معرکہ حق کی فتح ایک تہوار کا درجہ اختیار کر گیا ہے اور دس مئی کو قومی دن کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے معرکہ حق کے جشن کو دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی قومی جوش وجذبہ سے منایا دنیا بھر میں تقریبات ہوئیں لیکن اسپین بارسلونا میں یورپ پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے جشن بازی لے گیا جس میں پورے یورپ سے ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی یورپ پاک فرینڈ شپ کے چیرمین ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر(تمغہ خدمت) نے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے فیڈریشن کے راہنماوں کامران خان، سید قاسم سجاد شاہ اور راجہ حسنین نے بھی معرکہ حق کی کامیابی اور اس کے اثرات کو سراہا
    10 مئی کے دن ملک کےطول وعرض میں بھی جشن کا سماں تھا تقریبات دعائیں ڈھول ڈھمکے نوجوانوں کے جذبات سب دیدنی تھا ، پوری قوم اسے اپنا فخر سمجھتی ہے معرکہ حق فتح مبین تھی جس نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ہے جس طرح پچھلے سال ان ہی دنوں میں پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو کر جنگ لڑ رہی تھی آج پوری قوم اس کامیابی کا جشن منا رہی ہے اور یہ جشن منانا بنتا بھی ہے کیونکہ پاکستانی شاہینوں شیر دلیروں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا دنیا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ سیاسی سماجی انتشار کا شکار قوم جس کی معاشی حالت بھی ناگفتہ بہ تھی اس ملک نے اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک جس نے دنیا کے جدید اور مہنگے ترین ہتھیار جمع کر رکھے تھے جس کے پاس دنیا کے جدید جنگی جہاز موجود تھے جس نے حملے روکنے والا دنیا کامہنگا ترین دفاعی سسٹم لگا رکھا تھا اس کو مختصر ترین وقت میں بےبس کر کے رکھ دیا دشمن کو سمجھ ہی نہیں آنے دی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے طاقت کے نشے میں چور پورا بھارت شکست فاش کے بعد آج تک وینٹی لیٹر پر پڑا ہے افواج پاکستان نے اس کے اوسان ایسے خطا کیے ہیں کہ وہ آج بھی حواس باختہ ہے اور وہ صدمے سے باہر نہیں نکل پا رہا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے پاکستان نے جنگی محاذ پر اسے چاروں شانے چت کر دیا اس کی ایک نہ چلنے دی ان کا پورا سسٹم جام کرکے رکھ دیا ایک وقت ایسا بھی آیا کہ برصغیر کی فضاوں پر صرف پاکستانی راج تھا پاکستان جو چاہتا کر سکتا تھا لیکن پاکستان نے پھر بھی ظرف کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو نیچے گرا کر اس کی چھاتی پر بیٹھ کر اسے باور کروا کر یہ دیکھو ہم بہت کچھ کر سکتے تھے لیکن ہم نے تمھیں اوقات یاد کروانی تھی وہ کروا دی ہے اس لیے اب تمھیں چھوڑ رہے ہیں آئندہ اوقات میں رہنا جس قوم نے ایسے ناقابل یقین معرکے سر انجام دیے ہوں جس کی دنیا معترف ہو اس قوم کا جشن منانا بنتا ہے اس پر فخر کرنا بھی بنتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس فتح مبین سے پیدا شدہ حالات سے فائدہ اٹھانا بھی بنتا ہے معرکہ حق نے قوم کو اکھٹا کر دیا ہے اس قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں قوم کو کام پر لگانا چاہیے جہاں دنیا ہماری معترف ہے اور وہ ہم سے تعلقات بنانا چاہ رہی ہے تو ہمیں ان تعلقات کو ڈویلپ کرکے معاشی فوائد حاصل کرنا چاہیں بیرونی دنیا میں پاکستانی مصنوعات کے لیے منڈیاں تلاش کرنی چاہیں ایکسپورٹ کے لیے سہولتیں حاصل کرنی چاہیں نوجوانوں کے لیے بیرون ملک ملازمتیں اور کاروبار ڈھونڈنے چاہیں او ساتھ ہی ساتھ اپنے سفارتخانوں کو متحرک کرکے بھارت کا مکروہ چہرہ بھی بےنقاب کرنا چاہیے بھارت کی دہشتگردی پر سرمایہ کاری کو بےنقاب کرنا چاہیے مقبوضہ کشمیر اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز ریاستی جبر کو دنیا کے سامنے رکھنا چاہیے پاکستان کے اندر مداخلت اور افغانستان کے ذریعے پراکسی پر بے نقاب کرنا چاہیے بھارت کی آبی جارحیت پر عالمی رائے عامہ ہموار کی جانی چاہیے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہو سکے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اندرونی استحکام کے علاوہ معاشی استحکام کے لیے بھی معرکہ حق جیسا کوئی فارمولا استعمال کرنا چاہیے تاکہ مہنگائی کا عفریت کم ہو سکے مہنگائی کا جن متوسط طبقے کو جیتے جی کھائے جا رہا ہے ہم نے پاکستان کو اگر ناقابل تسخیر بنانا ہے تو پھر ہمیں مہنگائی بےروزگاری پر قابو پانا ہو گا سیاسی معاشی سماجی استحکام لانا ہو گا انصاف کا بول بالا کرنا ہو گا رشوت سفارش کے کلچر کے خلاف بھی جنگ کرنا ہو گی

    Related Posts

    خوشاب: پی پی پی کے ضلعی صدر ملک علی ساول اعوان کو ممبر کوآرڈینیشن کمیٹی نامزد ہونے پر پریس کلب کے وفد کی مبارکباد

    ماموں کانجن: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 فرار؛ ملزمان 40 مقدمات میں مطلوب نکلے

    دیر بالا: صندل نہاگ درہ میں اسد خیل قوم کا پاور شو اور کنونشن، قومی اتحاد کا مظاہرہ

    مقبول خبریں

    یمن پر حملے کی صورت میں امریکہ کے لیے باب المندب بند کر دیا جائے گا: ایران کی سخت تنبیہ

    سینئر بھارتی صحافی پائل میہتا 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں؛

    بلقیس بانو کیس: مجرم رادھے شیام شاہ کو گجرات ہائی کورٹ سے 7 دن کی پیرول مل گئی

    ایسا انوکھا خاندان جس کی مسلسل 5 نسلوں کی تاریخِ پیدائش ایک ہی ہے؛ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    ماموں کانجن: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 فرار؛ ملزمان 40 مقدمات میں مطلوب نکلے

    بلاگ

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.