کراچی :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق 11 سے 18 مئی کے دوران عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام ہوگا۔
مرمت کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں سست روی یا تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے, خاص طور پر شام کے اوقات میں۔
پاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران انٹرنیٹ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجوہات سستے اسمارٹ فونز، فور جی کوریج میں توسیع، سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رجحان، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ ہے۔
تاہم گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی ایک مستقل مسئلہ بن چکی ہے جس سے کاروباری ادارے، فری لانسز اور عام صارفین شدید متاثر ہورہے ہیں۔
ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

