سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)علاقہ بجوات میں تھانہ پھوکلیان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے
دو راہزنوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ واردات کی کوشش کر رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دو راہزن علاقہ بجوات میں راہزنی کی واردات کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ تھانہ پھوکلیان پولیس نے مخبری ہونے پر دونوں راہزنوں کو موقع واردات سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بجوات کے علاقے میں دو راہزنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔جس سے پولیس کی مستعدی واضح ہوتی ہے۔ بجوات میں خوبصورت مناظر کی وجہ سے ٹورسٹ (سیاحوں) کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ علاقے کے امن اور سیاحت کے لئے ایک بڑا خطرہ بھی ہے۔ گرفتار کئے جانے والے راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

