کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہاہے کہ وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم دیوار بن جاتی ہے۔
شاہد آفریدی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں، اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا، لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔
یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں، امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔
آپریشن بنیان المرصوص پاک فوج کی بہادری ، اللہ کی نصرت تھی، شاہد آفریدی

