Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی خودکشی کی اصل وجہ سامنے آگئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے واقعے سے متعلق پولیس ابتدائی تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے لے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ اپنے آبائی علاقے نارنگ منڈی کے رہائشی احمد سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم اہلِ خانہ اس رشتے پر رضامند نہیں تھے اور وہ فاطمہ کو تعلیم جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی نہ ہونے پر طالبہ دلبرداشتہ ہوئی اور اسی ذہنی دباؤ کے باعث اس نے خودکشی کی کوشش کی۔
    پولیس کے مطابق فاطمہ کی آخری فون کال بھی اسی نوجوان احمد کے ساتھ ہوئی تھی، جس کے بعد طالبہ نے اس نمبر کو اپنے موبائل فون سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
    اہلِ خانہ نے پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کا علاج اسپتال میں جاری ہے اور اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
    واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی کی طالبہ فاطمہ نے جامعہ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ شدید زخمی حالت میں اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپھڑوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ دوبارہ کیے گئے ہیں۔
    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ کی حالت نازک ہے تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
    اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر فاروق افضل نے منگل کو میڈیا کو بتایا تھا کہ فاطمہ کو ساڑھے بارہ بجے اسپتال لایا گیا جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان کے مطابق طالبہ کی حالت پہلے سے کچھ بہتر ہے، لیکن اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں جن میں اس کی صحت یابی کے امکانات کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔
    امیرالدین میڈیکل کالج کے پرنسپل کے مطابق فاطمہ کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور اس کا بلڈ پریشر اور نبض معمول پر لانے میں کامیابی حاصل ہو گئی ہے، تاہم اس کی ٹانگوں پر شدید چوٹیں ہیں جن کے لیے خصوصی طبی نگہداشت جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یابی کے لیے مزید وقت اور نگرانی درکار ہوگی اور والدین کو ہر لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔
    پولیس کے مطابق طالبہ واقعے والے دن صبح 7 بج کر 58 منٹ پر یونیورسٹی پہنچی، مگر کلاس میں شریک نہیں ہوئی۔ وہ تقریباً 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی اور بعد ازاں کال ڈیلیٹ کرنے کے بعد عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ واقعے کے وقت صبح 8 بج کر 30 منٹ ہو رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ طالبہ کے بھائیوں نے ایک روز قبل اسے نیا موبائل فون دیا تھا۔
    پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدا میں یہ تاثر بھی سامنے آیا تھا کہ طالبہ تعلیمی نتائج سے مطمئن نہیں تھی، تاہم اب تک کی تحقیقات کے مطابق معاملہ زیادہ تر گھریلو نوعیت کا معلوم ہوتا ہے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات میں یونیورسٹی انتظامیہ کی کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ طالبہ کے بیان کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد جامعہ کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور ادارے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانا اور صورتحال کا مکمل جائزہ لینا ہے۔
    طالبہ کی بہن کے مطابق فاطمہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے سے ایک رات قبل فون پر فاطمہ سے بات ہوئی تھی اور وہ خوشگوار موڈ میں تھی، کسی پریشانی کا اندازہ نہیں ہوا۔ پولیس اور اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل حقیقت تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

    Related Posts

    محکمہ وائلڈ لائف کا بڑا کریک ڈاؤن: غیر قانونی شکاریوں کو لاکھوں روپے جرمانہ، درجنوں پرندے آزاد

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    یومِ شہادت حضرت علیؓ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ: آئی جی پنجاب کا 30 ہزار جوانوں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    جنگ: پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے بند، مریم نواز کے حکم پر وزراء کا فیول بند، افسران کے الاؤنس میں کٹوتی؛ ورک فرام ہوم شروع

    ”ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 “ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ایران کے ایٹمی ذخائر پر قبضے کا منصوبہ؟ امریکا اور اسرائیل کی اسپیشل فورسز بھیجنے پر غور، امریکی میڈیا کا انکشاف

    رمضان میں نیویارک لرز اٹھا: میئرظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام مخالف مظاہرے میں ‘بم’ پھینکنے کی کوشش

    بلاگ

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.