میاں چنوں (بیقاب نیوز رپورٹر: عاصم کمال)
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اشفاق احمد نے چیف آفیسر سمیرا سمیع کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی، تجاوزات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے واضح احکامات جاری کیے۔منڈی میں آمدورفت کو رواں دواں رکھنے کے لیے ریہڑی بانوں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی مقررہ حدود کے اندر ہی کاروبار کریں تاکہ خریداروں اور شہریوں کو چلنے پھرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، منڈیوں میں نظم و ضبط کا قیام اور شہریوں کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


