میرپورخاص (بیورو چیف قیصر راجہ راجپوت )
سرکاری اسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی،ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات روک کر لوکل کمپنیوں کی ادویات کی فراہمی شروع کردی گئ ہے بتایا جاتا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی نسبت لوکل کمپنیوں کی دوائیوں میں منافع ذیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر اور سپلائرز کو منافع ذیادہ ہوتا ہےاطلاعات کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں اول تو دوائیوں کی فراہمی نہیں ہوتی اور بھولے بھٹکے ہوجائے لوکل کمپنیوں کی دو نمبر ادویات دی جاتیں ہیں جن سے مریض کو افاقہ نہیں ہوتا جبکہ دو نمبر کمپنیوں کو کروڑوں،اربوں کا فایدہ پہنچایا جارہا ہے جبکہ مر یضوں کو اصلی دوائیوں کے بجائے دو نمبر ہلکی کمپنیوں کی فراہمی کی جارہی ہے جو کہ سراسر ذیادتی ہے شہریوں نے وفاقی وزیر صحت، صوبائ وزیر صحت ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لوکل کمپنیوں کی ادویات کی فراہمی بند کرکے اصلی ادویات والی کمپنیوں کی ادویات فراہم کی جائیں ۔

